ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہرادون،رشی کیش میں تقریباً 200 پرندے مردہ پائے 

دہرادون،رشی کیش میں تقریباً 200 پرندے مردہ پائے 

Mon, 11 Jan 2021 19:54:06    S.O. News Service

دہرادون،11/جنوری (آئی این ایس انڈیا) ملک کی متعدد ریاستوں میں برڈ فلو کے خدشے کے درمیان اترا کھنڈ کے دہرادون اور رشی کیش میں متعدد کووں سمیت تقریباً200 پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔دہرادون کے مختلف علاقوں میں 165 پرندے مردہ پائے گئے ہیں، ان میں سے صرف بھنداری باغ کے علاقے میں 121 کوے مردہ پائے گئے ہیں۔

جنگلات کے ڈویڑنل آفیسر راجیو دھیمان نے بتایا کہ دہرادون میں مردہ پرندوں میں 162 کوے، دو کبوتر اور ایک دیگرپرندہ ہے۔چیف وائلڈ لائف ایڈوکیٹ جے ایس سوہگ نے بتایا کہ پرندوں کے نمونے اترپردیش کے علاقے بریلی میں واقع ہندوستانی ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو بھیجے گئے ہیں تاکہ ان کی موت کی وجہ معلوم کی جاسکے۔رشی کیش اور اس کے قرب وجوارکے مختلف مقامات میں 30 سے زائد پرندے مردہ پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں برڈ فلو کا خوف ہے۔

ریشی کیش کے ریاستی جانوروں کے ڈاکٹرراجیش رتوری نے بتایا کہ ایمس رشی کیش کیمپس میں 28 کوؤں اور ایک کبوتر اور اورریلوے اسٹیشن میں دو پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مردہ پرندوں کے نمونے اکٹھے کرکے متعلقہ جنگلاتی حکام کو تفتیش کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ اتراکھنڈ کے ایک بڑے سیاحتی مقام رشی کیش میں برڈ فلو کے امکان کے سبب رشی کیش میونسپل کارپوریشن رشی کیش بھی متنبہ ہوگیا ہے۔


Share: